Time 03 جون ، 2024
کھیل

پاکستان فٹبال لیگ کے فروغ کیلئے نامور بین الاقوامی فٹبالر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان فٹبال لیگ(پی ایف ایل) کے فروغ کیلئے نامور بین الاقوامی فٹبالر  پاکستان پہنچ گئے۔

اسپینش فٹبال کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان ، برطانیہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ کھلاڑی مائیکل اوون، لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی اور پاسکل چمبونڈا پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

پاکستان فٹبال لیگ کی شروعات 4 جون کو لاہور میں ہونے جارہی ہے ، برطانوی فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کو لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

مائیکل اوون پی ایف ایل کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ان کے علاوہ غیرملکی مہمانوں کا وفد بھی شامل ہے جس میں لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی، راؤل اور پاسکل چمبونڈا جیسی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

لیور پول فٹبل کلب کے ایمیل ہیسکی مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل ہیں جنہیں 11ملین پاؤنڈز ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے عوض حاصل کیا گیا تھا ۔

دورہ پاکستان کے دوران سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون سمیت اسپینش فٹبال کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان قائم مقام صدر ، یوسف رضا گیلانی اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :