پاکستان
27 فروری ، 2012

دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، مسعود کوثر

پشاور… گورنر خیبر پختون خوا بیرسٹرمسعود کوثر نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو ہدف بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیں ہیں۔ حکومت علاقے سے عسکریت پسندی کوجڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گروں کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جا ری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے عزم کو ختم نہیں کر سکتے۔ گورنر مسعود کوثر نے کہا کہ عوام اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہیں اورہم آخری دم تک دہشت گروں کا مقابلہ کریں گے جب تک ملک میں امن قائم نہ ہو جا ئے۔

مزید خبریں :