Time 06 جون ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
آج بازار میں 35 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے 12.3ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 356 پوائنٹس گرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 73 ہزار  862 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج بازار میں 35 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے 12.3ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار ارب سے نیچے آگئی ہے اور اس وقت مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9ہزار 946 ارب روپے ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 مئی کو 10 ہزار ارب روپے ہوئی تھی، سال 2024 کے آغاز پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریبا 9 ہزار ارب روپے تھی۔

مزید خبریں :