Time 07 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان
محمود خان نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں ہوتا، ورکرز کی توانائی ختم ہوجاتی ہے__فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور  سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز  محمود خان کا کہنا ہے اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار  ہے تو  وہ اس سلسلے میں اپنا کردار  ادا کر سکتے ہیں۔

محمود خان نے جیو نیوز سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں ہوتا، ورکرز کی توانائی ختم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے بیٹھنے کو تیار ہو تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو اپنا مینڈیٹ ملا ہے، میں نے اپنی ہار انتخابات کے دن ہی تسلیم کر لی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر اور  وزیراعلیٰ کو اپنی کرسی کے آداب کے مطابق بات کرنی چاہیے،  گورنر  وفاق کا نمائندہ ہے، وزیر اعلیٰ کی وفاق میں بات چیت کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشورہ ہے دونوں بیٹھ کر صوبے کے مسائل حل کریں، اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

مزید خبریں :