Time 07 جون ، 2024
پاکستان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 81.9 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 81.9 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2024 کی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے3.24 ارب ڈالر وطن بھیجے، مئی 2024 کی ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے میں 43 کروڑ ڈالر زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وکرز ترسیلات گزشتہ مئی کےمقابلے54 فیصد زائد رہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نےمئی میں81.9 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

رواں مالی سال کے 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 27.09 ارب ڈالر رہیں جو کہ مالی سال2023 کے11مہینوں 7.7 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں سعودی عرب سے 6.6  ارب ڈالر کی ورکرز  ترسیلات آئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عرب امارات سےجولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران 4.88 ارب ڈالر بھیجے گئے جبکہ برطانیہ سے4 ارب، امریکا سے 3.2 ارب اور یورپ سے 3.2 ارب ڈالرپاکستان آئے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 2.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

مزید خبریں :