27 فروری ، 2012
چنیوٹ … چنیوٹ میں اتائی ڈاکٹرکے مبینہ طورپرغلط انجکیشن نے نوجوان کابازوضائع کردیا۔ای ڈی اوکا کہنا ہے بازونیلا ہوچکاہے کاٹنا پڑے گا مر ض مزیدبڑھ گیا تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ حسین آبادکا رہائشی گھر کا واحد کفیل اکرم معمولی بیمار ہونے اور بازو میں تکلیف کے بعد علاقے کے ایک ڈاکٹر سجاد حسین کے پاس گیا جہاں اسے انجکش لگایا گیا انجکشن لگتے ہی محمد اکرم کے بازو میں درد شرو ع ہوگیالیکن ڈاکٹر سجاد نے اسے کہہ کر گھر بھیج دیاکہ کہ کچھ دیر بعد درد ختم ہوجائے گا دوسرے دن صبح تک محمد اکرم کے ہاتھوں کی انگلیاں کام کرناچھوڑ گئیں اور محمد اکرم کا دائیں بازو مکمل طور پر نیلا ہوگیاجس پر محمد اکرم کے اہل خانہ نے ڈاکٹر ساجد سے رابطہ کیا تو علاقائی پنچائت بلائی گئی جہاں ڈاکٹر ساجد نے آنا گوارا نہ کیا اور اس کے والد الطاف حسین نے معذرت کرتے ہوئے معاملہ دبانے کی منت سماجت کی اور علاقہ کے بااثر افراد نے غریب محمد اکرم کی بجائے دوبارہ ڈاکٹر کی حمایت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرنے پر زور دیا محمد اکرم کے اہل خانہ نے جب اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا توای ڈی اومحمد اسلم رندھاوا کے مطابق اسے غلط انجکشن غلط لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا بازو اب کاٹنا پڑے گا ای ڈی او کے مطابق اس کو غلط انجکشن لگنے سے زہر اس کے بازو میں پھیل رہا ہے اوراب اس کا بازو کاٹنا پڑے گا، زہر مزید پھیلا تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔