08 جون ، 2024
کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس نظام آن لائن کرنے اور ون لنک سے منسلک کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر محصولات پربھی بریفنگ دی گئی۔
شرجیل میمن نے حکام کوپراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور دیگرٹیکس اہداف مکمل کرنےکی ہدایات کی اور کوتاہی برتنے والے ملازمین کی معطلی و دیگر تادیبی کارروائیوں کا حکم دیا۔
بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ہدف کے حصول میں بہترکارکردگی نہ دکھانے پر 82 افسران کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
اجلاس میں شرجیل میمن کو پریمیئم نمبر پلیٹس کی تیاری کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اس دوران پلاٹینم کیٹیگری میں 10، گولڈ کیٹیگری میں 11 جب کہ سلور کیٹیگری میں 10 پریمیئم نمبرز جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا۔
شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ ٹیکس نظام آسان بنانےکےلیے آن لائن ادائیگی کاسسٹم شروع کیاجائے، عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس نظام جلد از جلد ون لنک سے منسلک کیا جائے۔