11 جون ، 2024
عید قرباں کے قریب آتے ہی حکومت سندھ نے صوبے میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں صرف رجسٹرڈ جماعتیں اور ادارے ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کیمپ یا بینرز لگانے، گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی اور قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔