11 جون ، 2024
پنجاب: سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا۔
منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےجہلم میں نچلےدرجےکی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جب کہ دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ سیلاب میں 6 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔