Time 11 جون ، 2024
پاکستان

پنجاب میں تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت کرنیوالے یوٹیوبرکا نیٹ ورک پکڑا گیا

پنجاب میں تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت کرنے والے یو ٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب میں جنگلی حیات کو غیر قانونی قید میں رکھنے کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

 محکمہ جنگلی حیات نے لاہور کے علاقے چوہنگ سے تیتر  اور نایاب پرندے تحویل میں لےکر  یو ٹیوبرکو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نواب شاہ سے تیتر منگوا کر لاہور سمیت پنجاب میں آن لائن بیچ رہا تھا۔تیتروں کی مختلف اقسام کو  بحالی کے لیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائےگا۔

مزید خبریں :