Time 16 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

کراچی: بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے
فوٹو: فائل

کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے۔

کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

نماز عید کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

مزید خبریں :