Time 16 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے، بیرسٹر عقیل

حکومت نے ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان کردیا۔

 حکومتی ترجمان برائے قانونی امور  بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہربھی پاکستان کےخلاف سازش کررہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ملک مخالف بیانیہ بنانےکی کوشش کررہی ہے، ملک مخالف سازش کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں۔ 

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروارہی ہے۔