کھیل

ورلڈکپ میں تاریخ رقم، نیوزی لینڈ کے فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کرا دیے

ورلڈکپ میں تاریخ رقم، نیوزی لینڈ کے فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کرا دیے
پاپوا نیو گنی کیخلاف میچ میں فرگوسن نے چار اوورز میں بغیر رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: آئی سی سی

نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بولر نے چاروں میڈن اوور کرائے۔ پاپوا نیو گنی کیخلاف میچ میں فرگوسن نے چار اوورز میں بغیر رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں۔

فرگوسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کرانے والے دوسرے بولر ہیں۔ کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف 2021 کوالیفائرز میں چار میڈن اوورز کرائے تھے۔

مجموعی ٹی ٹوئنٹی کی 21 سالہ تاریخ میں صرف تیسری مرتبہ کسی بولر نے چار میڈن اوورز کرانے۔ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے چار میڈن اوورز کرانے تھے۔

مزید خبریں :