کھیل

ولیمسن کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار، کپتانی سے بھی دستبردار

ولیمسن کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار، کپتانی سے بھی دستبردار
سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے۔ فوٹو فائل

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :