Time 22 جون ، 2024
پاکستان

خواجہ آصف کی نہر میں کودنے کے بعد آم کھانے کی ویڈیو وائرل

وزیر دفاع خواجہ آصف جہاں ایوان میں گرما گرم تقاریر کرتے ہیں وہیں وہ گرمی کے موسم میں نہر میں ڈبکی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

حال ہی میں شدید گرم موسم کے دوران خواجہ آصف کو نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھا گیا جس کے بعد اب وزیر دفاع  کی گرمیوں کی سوغات آموں سے انصاف کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

 ویڈیو میں وزیر دفاع کو اپنے چند دوستوں کے ساتھ مینگو پارٹی میں آم کے مزے اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کی خاص بات وزیر دفاع کا عام سے حلیے میں( ٹی شرٹ اور ربڑ کی چپل)  پہنے آم پارٹی میں شریک ہونا ہے، اس دوران خواجہ آصف نے چھری کانٹوں کے بجائے دیسی طریقے سے آم کھایا۔

اس سے قبل جھلسا دینے والی گرمی میں  خواجہ آصف کو سیالکوٹ کی موٹرہ کینال میں بیٹے اسد خواجہ  کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :