Time 27 جون ، 2024
پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کورٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں پراسیکیوٹر اور عدالتی معاون مقرر کریں گے ۔ 

دوسری جانب وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ہمیں پتا چلے کسی نے جج سے ملنےکی کوشش کی تو تفتیش کے لیے تیار ہیں۔

اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت ہدایت جاری کرے گی آئی ایس آئی اور آئی بی سے متعلق وزیراعظم ذمہ داری اُٹھائیں ۔اس کے بعد بھی کچھ ہوا تو براہ راست وزیراعظم سے پوچھیں گے ، وزیراعظم کو ذمہ داری لینا ہوگی، آئی بی اور آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئی جی پنجاب کوہدایت کی جائے گی کہ آئندہ راستے بند کرنے پر جج سےمشاورت کے بعد قدم اٹھایا جائے ۔