Time 27 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمار جاری
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

جمعرات کو شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کاکچھ زور ٹوٹ گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، صدر اورآئی آئی چندریگر روڈ پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 14، گلشن حدید میں 10، ملیر ہالٹ میں 4.4، کورنگی میں 2.5  ، ناظم آباد میں1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے چند علاقوں میں اچھی بارش ہوسکتی ہے ، کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ،اگلے دو دن درجہ حرارت 37  سے 38  ڈگری کے درمیان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 2 سے 3 دن وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوگی، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بارشوں کا سسٹم ہے۔