Time 23 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: باراتیوں سے بھری بس کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، خاتون جاں بحق، کئی زخمی

کراچی: باراتیوں سے بھری بس کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، خاتون جاں بحق، کئی زخمی
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں  باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق شارع فیصل پر باراتیوں کی بس گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں الٹی، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) بیس کے قریب پیش آنے والے حادثے میں دیگر کئی افراد معمولی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :