28 ستمبر ، 2024
کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شائقین کی بھرپور شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔
تھیٹرپلے ’جلوس‘ اور ’وائٹ ریبٹ ریڈ ریبٹ‘ کو خوب داد ملی، فیسٹیول میں آج میگا میوزک کانسرٹ میں غیر ملکی فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔
آج رات 8 بجےانگریزی تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ، ریڈ ریبٹ ‘پیش کیا جائے گا جب کہ رات ساڑھے 8 بجے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں میگا میوزک کانسرٹ بھی ہوگا، میگا میوزک کانسرٹ میں غیر ملکی فنکاربھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ورلڈکلچرفیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے جس میں 100سے زائدکلچرل پرفارمنس ہوں گی جب کہ فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستانی، بین الاقوامی تھیٹر، میوزک، ڈانس گروپ کی پرفارمنس، فائن آرٹ بھی فیسٹیول کاحصہ ہے، اس کے علاوہ قوالی،کلاسیکل رقص، سارنگی اور بانسری جیسے ساز بھی فیسٹیول میں سُربکھیریں گے۔
کراچی آرٹس کونسل میں 26 ستمبر سے شروع 35 روزہ ورلڈکلچرفیسٹیول کراچی30 اکتوبرتک جاری رہے گا۔