Time 23 جون ، 2024
کاروبار

دنیا کی مشہور الائیڈ کارپوریشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو مثبت قرار دیدیا

دنیا کی مشہور الائیڈ کارپوریشن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو مثبت قرار دیدیا
ایلائیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایرن سیدر جیکسن پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں/ فائل فوٹو

دنیا کی مشہور  الائیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر  ایرن سیدر جیکسن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو مثبت قرار دے دیا۔

ایرن سیدر جیکسن  نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں بنائے جانے والے پرسنل کمپیوٹر اور گیمنگ ہارڈویئر خطے کے دوسرے ملکوں کو برآمد کیے جا سکیں گے۔

ایرن سیدر جیکسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول مثبت ہے۔