Time 28 جون ، 2024
جرائم

کوئٹہ میں ایم پی اے کے بھتیجے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد

کوئٹہ میں ایم پی اے لیاقت لہڑی کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سر عام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے لیاقت لہڑی کا بھتیجا دانش مشتعل ہو گیا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے تفتیش کے لیے سریاب تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں بھی کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے ایک ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو سفاکی سے کچل کر شہید کر دیا تھا۔

اس کیس میں ابتدا میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کو 24 جون کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا نوٹس لیا اور ایم پی اے عبدالمجید کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تاہم عدالت نے 2020 میں عدم ثبوتوں کی بنا کر ایم پی اے کو کیس سے بری کردیا تھا۔

مزید خبریں :