Time 27 جون ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 11 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 11 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر  100 انڈیکس 252  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100انڈیکس 684 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور  100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 978 پوائنٹس رہی۔

آج بازار میں 28 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 6 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 333 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 307 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :