Time 28 جون ، 2024
دنیا

شدید گرمی: مسجد الحرام اور نبویؐ میں نماز جمعہ اور خطبہ کا دورانیہ کم کردیا گیا

شدید گرمی: مسجد الحرام اور نبویؐ میں نماز جمعہ اور خطبہ کا دورانیہ کم کردیا گیا
 متحدہ عرب امارات میں بھی خطبہ جمعہ 10 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ  میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آج جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ تک ہوگا جب کہ متحدہ عرب امارات میں بھی خطبہ جمعہ 10 منٹ تک محدود کردیا گیا  ہے۔

اماراتی حکام کا کہناہے کہ شدید گرمی سے انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ترجیحی ہے۔

واضح رہے کہ گرمیوں میں اماراتی صحرائی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں :