Time 25 جون ، 2024
دنیا

سفاری پارک میں جاگنگ کرنے والی خاتون پر بھیڑیوں کا حملہ

سفاری پارک میں جاگنگ کرنے والی خاتون پر بھیڑیوں کا حملہ
36 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیرس کے قریب قائم تھوری انیمل پارک میں پیش آیا جو ایک زو سفاری پارک ہے/ فائل فوٹو

پیرس کے قریب سفاری پارک میں جاگنگ کرنے والی خاتون پر بھیڑیوں نے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیرس کے قریب قائم تھوری اینیمل پارک میں پیش آیا جو ایک زو سفاری پارک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے رات کو پارک میں ہی قیام کیا اور صبح ہوتے ہی وہ جاگنگ کیلئے نکل گئی، جاگنگ کرتی خاتون کو یہ معلوم نہ ہوا وہ غلطی سے 7 ایکڑ رقبے پر پھیلے بھیڑیوں اور بھالوؤں کے علاقے میں داخل ہوگئی جہاں پر رسائی صرف گاڑیوں کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بھیڑیوں نے خاتون پر حملہ کردیا جس سے خاتون بری طرح زخمی ہوگئی، خاتون کی چیخ و پکار سنتے ہی پارک کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور خاتون کو بھیڑیوں سے بچا کر اسپتال منتقل کیا۔

مزید خبریں :