Time 28 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے‘، شادی کے سوال پر میرا کا جواب

’ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے‘، شادی کے سوال پر میرا کا جواب
مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں : اداکارہ میرا کی میڈیا سے گفتگو/فوٹوفائل

پاکستان فلم انڈسٹری سے منسلک نامور اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ مجھے ڈولی میں تو آپ سب بٹھائیں گے۔

لاہور پریس کلب  میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر میرا نے کہا کہ شادی تو آپ سب نے میری کروانی ہے، ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں میرا نے کہا تھا کہ  میں ’سنگل‘  اپنی مرضی سے نہیں ہوں  ایسی بات نہیں ہے کہ مجھے شادی کے لیے کوئی شخص ملا ہی نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ لوگ مجھے سمجھتے اور جانتے نہیں ہیں۔

دوران شوٹنگ زخمی ہونے والے ہاتھ سے متعلق میرا نے بتایا کہ  پچھلے دنوں میرے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا تھا، اب بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہناتھا کہ مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، مریم نواز بہت محنتی ہیں اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :