Time 27 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جیون ساتھی فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کا مکسچر ہونا چاہیے: مہوش حیات

جیون ساتھی فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کا مکسچر ہونا چاہیے: مہوش حیات
خواہش ہے ہونے والا شوہر اچھے قد کا ہو بھلے گورا نہ ہو، مرد مرد کی طرح دکھنا چاہیے، مردانہ وجاہت والا شخص ہو: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہونا چاہیے۔

مہوش حیات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے آپ شادی کرسکیں؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر سچ کہوں تو نہیں، آج تک کوئی انسان سمجھ نہیں آیا، شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں کام شروع کردیا تھا اور میں کام کی طرف کافی فوکس تھی، میں نے کم عمر میں ہی اپنا نام بنالیا تھا۔

انہوں  نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کوئی شخص مجھ سے اس لیے محبت کرے کہ میں مہوش حیات ہوں، میں چاہتی ہوں جو شخص مجھ سے محبت کرے وہ بطور میرے اچھے انسان کی وجہ سے شادی کرے۔

مہوش نے کہا خواہش ہے کہ ہونے والا شوہر اچھے قد کا ہو، بھلے گورا نہ ہو، مرد مرد کی طرح دکھنا چاہیے، مردانہ وجاہت والا شخص ہو، اس کی شخصیت باکمال ہونی چاہیے، میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :