پاکستان
08 فروری ، 2013

کراچی بد امنی کیس: سپریم کورٹ کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری

کراچی بد امنی کیس: سپریم کورٹ کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری

کراچی … کراچی بدامنی کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، معاشی سرگرمیوں کے تحفظ پر ایڈووکیٹ جنرل کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت شہر کی صورتحال میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری کراچی بد امنی کیس کی سماعت کی گئی جس کے بعد عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کراچی کی موجودہ صورتحال میں دلچسپی نہیں۔ حکم نامے میں معاشی سرگرمیوں کے تحفظ اور غیر قانونی ہڑتال پر اقدامات سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کئے، رپورٹ پیش کریں، آئی جی سندھ جرائم میں ملوث 400 پولیس افسران کی پوسٹنگ کی تفصیلات دیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی، مقدمات کی پیروی کی رپورٹ بھی دیں، جبکہ ممبر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ آئی جی سندھ کو دی جائے۔ ممبر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 400 پولیس افسران جرائم میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :