Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

سوات: تحصیل مٹہ میں اسکول کی چھت گرگئی، 19 بچے زخمی

سوات: تحصیل مٹہ میں اسکول کی چھت گرگئی، 19  بچے زخمی
اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری: ریسکیو ذرائع/ اسکرین گریب

سوات: تحصیل مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی اسکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

مزید خبریں :