Time 03 جولائی ، 2024
دنیا

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا
فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا پسند کرے یا نہ کرے، طالبان اب افغانستان کو چلا رہے ہیں، انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ طالبان درحقیقت افغانستان کے حکمران ہیں، وہ رکنے والے نہیں ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ واضح نہیں بتا سکتے کہ طالبان سے پابندیاں ہٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی طرح روس نے تاحال افغان طالبان پر پابندیاں برقرار رکھتے تاحال اسے افغانستان کی قانونی حکومت تسلیم نہیں کیا ہے۔

 تاہم افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے اب تک روس نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہوا ہے۔

مزید خبریں :