15 نومبر ، 2024
لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے 15 سال سے شہر میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک بڑے چور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال پوش علاقوں میں اب تک کروڑوں روپے کی چوری کی ورداتیں کر چکا ہے۔ ملزم نے بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کے گھر سے بھی کروڑوں کے زیورات اور نقدی لوٹی جبکہ اس نے انکشاف کیا کہ کرکٹر عبد الرزاق کے گھر11 برس پہلے اس نے 88 لاکھ روپے کی چوری کی۔
اس ورادات میں وہ عبدالرزاق کے گھر سے امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔
چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس سے وارداتیں کر رہا تھا تاہم گرفتار پہلی بار ہوا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چوری کرنے والی رقم کے تین حصے کرتا تھا، ایک خود رکھتا، ایک مدرسے کو دیتا اور تیسرا خاتون دوست کو دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور برآمدگی کی کوشش کی جا رہی ہے۔