Time 15 نومبر ، 2024
دنیا

نامور برطانوی اخبار کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ادارتی مواد پوسٹ نہ کرنےکا اعلان

نامور برطانوی اخبار کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ادارتی مواد پوسٹ نہ کرنےکا اعلان
فوٹو: فائل

برطانیہ کے نامور اخبار دی گارجیئن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرے گا۔

اخبار کے مطابق لائیو نیوز رپورٹنگ کی نوعیت ایسی ہے کہ گارجیئن بھی وقتاً فوقتاً ایکس کے کانٹینٹ لنکس اپنے صفحات میں پوسٹ کرتا رہے گا۔

دی گارجیئن کا کہنا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرنے کے منفی اثرات اُس کے فوائد سے زیادہ ہو گئے ہیں، صحافت کے فروغ کیلئے ہمارے وسائل دوسری جگہوں پر بہتر استعمال ہو سکتے ہیں۔

دی گارجین کے مطابق امریکی صدارتی مہم نے ہمارے خدشات درست ثابت کر دیے کہ ایکس (ٹوئٹر) ایک آلودہ میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

مزید خبریں :