Time 03 جولائی ، 2024
پاکستان

دوسری بیوی سے پہلی شادی چھپاکر خود کو کنوارہ ظاہر کرنے والے شخص پر مقدمہ درج

دوسری بیوی سے پہلی شادی چھپاکر خود کو کنوارہ ظاہر کرنے والے شخص پر مقدمہ درج
یہ مقدمہ پنڈی کے علاقے صادق آباد کے تھانے میں درج ہوا جو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے/ فوٹو جیو نیوز

راولپنڈی میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ پنڈی کے علاقے صادق آباد کے تھانے میں درج ہوا جو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں ملزم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دوسری بیوی سے پہلی شادی چھپاکر خودکوکنوارہ ظاہرکرنے کی کوشش کی۔

اس الزام کے تحت خود کو کنوارہ ظاہر کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں :