05 جولائی ، 2024
خیبرپختونخوا میں تحریک لبیک بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نقش قدم پر چل پڑی۔
تحریک لبیک کے دلدار خان نے پشاور کے متنی اور دکزاک گرڈ اسٹیشن پر تین فیڈرز زبردستی آن کروادیے، ترجمان پیسکو کے مطابق ان فیڈرز پر 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔
دوسری جانب بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی میں 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔
بہاولپور میں جماعت اسلامی کے تحت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف میپکو آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
لاڑکانہ میں بلوں کی عدم ادائیگی پر ریڈیو پاکستان کے دفتر کی بجلی کاٹ دی گئی جس کے باعث دو روز سے نشریات معطل ہیں، سیپکو کے مطابق ریڈیوپاکستان پر 10 ماہ کے94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔