Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
فوٹو: فائل

راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

فیصل آباد میں بارش کی وجہ سے 3 گھروں کی چھت اور دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور دو بچیوں سمیت 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔

اسکردو کے میدانی علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

اس کے علاوہ جھل مگسی اور گردونواح میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال  ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں گرمی برقرار  ہے، آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، پشاور میں 37، لاہور میں 35، اسلام آباد اور کراچی میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 07 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے ۔ 

لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا، نارووال، راول پنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ  ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

مزید خبریں :