Time 03 جولائی ، 2024
پاکستان

اقوام متحدہ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ کی ذمے داری لینے سے گریز

اقوام متحدہ کی جانب سے  بانی پی ٹی آئی سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی ذمے داری لینے سے گریز کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ورکنگ گروپ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست اور بانی پی ٹی آئی کی صورتحال میں مزید مثبت تبدیلی آئے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں حکومت پاکستان سے کہا گیا تھا کہ ورکنگ گروپ کو پاکستان آکر بانی پی ٹی آئی کے قید میں حالات کی تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :