Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر کی جانے والی عمارت منہدم

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیر کی جانے والی عمارت منہدم
ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے بلڈنگ کو رات گئے ہیوی مشینری کی ذریعے منہدم کیا گیا: ایس بی سی اے/ فائل فوٹو

کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں غیرقانونی تعمیر کی گئی 3 منزلہ عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔

ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے  بلڈنگ کو رات گئے ہیوی مشینری کی ذریعے منہدم کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم نے علاقہ پولیس کے تعاون سے بلڈنگ منہدم کرنے کا کام کیا۔

ترجمان کے مطابق پرانی بنیاد پر 3منزلہ عمارت بنائی گئی اورناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا جب کہ بلڈنگ بنانے والے کنٹریکٹر اور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔