06 جولائی ، 2024
وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں، اداروں اور کارپویشنز سے متعلق بڑے فیصلے کی تیاری کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ اور پروفارما ارسال کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات ونگ نے 12جولائی تک وزارتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کے حجم اور اخراجات میں کمی کیلئے بھی تجاویز طلب کرلی گئیں، صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ سرکاری شعبوں کے بیشتر امور نجی شعبے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنزشپ کے تحت چلیں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے سیف سینٹرز بنانے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے سولر پینلز اور آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔