Time 07 جولائی ، 2024
دنیا

سعودیہ میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم

سعودیہ میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالرسےزائد کا بزنس کیا: ذرائع— فوٹو:فائل

سعودی عرب میں پاکستان کی 40کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم کردیا۔

سعودی سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس حصول میں مدد دینا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالرسےزائد کا بزنس کیا اور پاکستانی کمپنیوں کا بزنس پچھلے سال کی نسبت تقریباً دگنا ہے۔

مزید خبریں :