پاکستان
09 فروری ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد … آئندہ چند روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کا شدید سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ استور منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔ اسکردو، پارا چنار اور کالام کا درجہ حرارت منفی 11، گوپس منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 11، لاہور 5، پشاور 4، اسلام آباد 3، کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :