09 فروری ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو ٹیلیفون کیا، دونوں رہنما آج شام ملاقات بھی کریں گے۔ مسلم لیگ ق کے ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن پر گفتگو کی۔ دونوں رہنما آج شام طاہر القادری کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی کریں گے، جس میں وہ پٹیشن اور الیکشن کمیشن کے معلامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔