پاکستان
09 فروری ، 2013

افغان طالبان امریکا مذاکرات، فضل الرحمان خصوصی شرکت کرینگے

افغان طالبان امریکا مذاکرات، فضل الرحمان خصوصی شرکت کرینگے

نوشہرہ … جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیاں مذاکرات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان مذاکراتی عمل میں خصوصی شرکت کی دعوت پر قطر پہنچ چکے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے یہ بات نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہی۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان امریکا اور افغان طالبان کے مذاکراتی عمل میں خصوصی شرکت کیلئے گزشتہ رات ہی قطر روانہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان نے مذاکرات کیلئے پیشکش کردی ہے، اس لئے سب کو اس موقع سے فائدہ اٹھاکر یہ مذاکرات کامیاب بنانے چاہئیں۔

مزید خبریں :