09 فروری ، 2013
کراچی … اسپیشل برانچ پولیس نے کراچی میں شارع فیصل پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے علمائے کرام کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملزمان کی شناخت کیلئے لندن بھجوانے کیلئے بین الااقومی ماہرین سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر علماء کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اسپیشل برانچ نے بین الااقومی ماہرین سے رابطہ کرلیا۔ ٹی وی فوٹیج لندن کے انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی جائے گی جہاں جدید طریقے سے ملزمان کے چہروں کو واضح کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی میں 15 سے 20 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ 31 جنوری کو شارع فیصل پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے جامعہ بنوریہ کے 3 علماء کو قتل کردیا تھا۔