پاکستان
09 فروری ، 2013

ن لیگ کی حکومت فوجی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریگی، رانا ثناء اللہ

ن لیگ کی حکومت فوجی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریگی، رانا ثناء اللہ

لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آگئے تو فوجی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا اور غیر ملکی امداد کا حساب لیا جائے گا، طاہر القادری نے دبئی سے 37کروڑ روپے منتقل کیے ، صدرزرداری نے لاہورمیں جو قلعہ بنانے کا اعلان کیا تھا اسی میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔ لاہور میں میٹ دی پر یس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دبئی سے ایڈورٹائزمنٹ کیلئے 25 کروڑ روپے اور بلٹ پروف گاڑی کیلئے 12 کروڑ روپے منتقل کئے، یہ رقم جمہوری عمل سبوتاژ کرنے کیلئے استعمال کی گئی جس کے ثبوت لے کرعدالت جائیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کو معلق رکھنا چاہتی ہے، عمران خان اور طاہر القادری کا سارا کھیل نوازشریف کا مینڈیٹ تقسیم کرنے کیلئے ہے، میٹر کے روٹ متاثرین کو 97کروڑ معاوضہ ادا کردیا، باقی 50 کروڑ بھی جلد ادا کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا سروس اسٹرکچر بنارہے ہیں، انہیں ٹریڈ یونین کی اجازت نہیں دیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے لاہور میں جو قلعہ بنانے کا اعلان کیا تھا اسی میں آکربیٹھ گئے ہیں۔

مزید خبریں :