09 فروری ، 2013
کراچی … ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آزادی اظہار رائے اور شہری آزادی کی مکمل حامی ہے، ایم کیوایم نے ارتقاء کا سفر طے کیا ہے، ہم آئین کی بالادستی، لوکل باڈیز کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل چاہتے ہیں۔ کراچی میں لال قلعہ گراوٴنڈ عزیز آباد میں کونسل آف پاکستان کے نمائندہ وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فارو ق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے قبلے کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے تسلسل کو قائم رکھنے، انتخابات کے ہر حال میں انعقاد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے درپیش اندورنی و بیرورنی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جمہوری عمل کے جاری و ساری رہنے سے ہی پاکستان کے مظلوم و محروم عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے سی پی این ای کے نمائندہ وفد کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔