09 فروری ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی سینٹر مالکان کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 4 ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد شہزاد خان نے 2007ء میں سی ڈی سینٹر مالکان کو دھمکیاں دینے اور سی ڈیز کے کاروبار سے روکنے پر بنائے گئے مقدمے میں نامزد ملزمان مولانا عبدالعزیز اور لال مسجد کے 3 طالب علموں کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔