پاکستان
09 فروری ، 2013

تحریک انصاف کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

 تحریک انصاف کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار

لاہور … پاکستان تحریک انصاف نے دہشت گردی سے متعلق لائحہ عمل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق یہ اے پی سی بلانے کا نہیں بلکہ انتخابات کی تیاری کا وقت ہے۔ اے این پی نے 14 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ سینیٹر زاہد خان کے مطابق ن لیگ کے سربراہ محمد نواز شریف اے پی سی میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے شرکت نہ کرنے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بھی اے پی سی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

مزید خبریں :