پاکستان
09 فروری ، 2013

ملتان : شوہر کے ہاتھوں فروخت کی گئی خاتون پولیس کے پاس پہنچ گئی

ملتان … ملتان میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر فروخت ہونے کے بعد 3 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون بھاگ کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ ملتان کے نواحی علاقہ چک 7 ٹرپئی کی رہائشی 4 بچوں کی ماں شہناز مائی کے مطابق اس کے شوہر بشیر احمد نے نامعلوم 3 افراد سے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے لیکر مجھے ان کے حوالے کر دیا، وہ مجھے چک 3 ٹرپئی لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے۔ موقع پاکر خاتون وہاں سے ننگے پاوٴں بھاگنے میں کامیاب ہو گئی اور جنرل بس اسٹینڈ پولیس چوکی پہنچی جہاں پولیس نے اس کے بیانات لیکر متعلقہ پولیس اسٹیشن بدھلہ کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :