پاکستان
09 فروری ، 2013

لاہور کے مغوی ڈاکٹر بیہوشی کی حالت میں قلعہ سیف اللہ سے مل گئے

لاہور … لاہور سے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے ڈاکٹر عبدالرشید بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں مل گئے۔ تحصیلدار قلعہ سیف اللہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرشید قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ایک ویرانے سے لیویز کو بے ہوشی کی حالت میں ملے۔ تحصیلدار کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر کو 15جنوری کو لاہور سے اغواء کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرشید کو 20 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیاگیا تھا، ڈاکٹر عبدالرشید کا تعلق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :