28 فروری ، 2012
ابوظہبی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ رنز سے ہرا کر نہ صرف یہ میچ بلکہ سیریز بھی 2-1 جیت لی۔انگلینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 130کا ہدف دیا تھا ، تاہم پاکستان کی ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصا ن پر 124تک محدود رہی، اسطرح انگلینڈ نے یہ میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے سب سے اچھی بیٹنگ اسد شفیق34نے کی انکے علاوہ اویس ضیاء 23،عمر اکمل 22اور کپتان مصباح الحق 28رنز بنا سکے ،وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیرن باچ نے دو جبکہ براڈ اور گریم سوان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے ون سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور پاکستان کو وائٹ واش شکست دی تھی۔جبکہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔