Time 18 جولائی ، 2024
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا
کائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عام دادا کی طرح ہیں— فوٹو: رائٹرز

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا۔

گزشتہ روز ری پبلکن نیشنل کنونشن میں کائی ٹرمپ نے پہلی مرتبہ  اسٹیج  پر آکر بات کی۔

کائی ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے میرے دادا کو گرانے کی کوشش کی لیکن وہ اب تک کھڑے ہیں۔ 

کائی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عام دادا کی طرح ہیں، جب ہمارے والدین نہیں دیکھ رہے تو وہ ہمیں چپکے سے کینڈی اور  سوڈا دیتے ہیں۔ 

کائی ٹرمپ نے کہا کہ ٹرم ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں کہ اسکول کیسا جارہا ہے، وہ اپنے عدالتی مقدمات کے دوران بھی میرے بارے میں پوچھتے اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے۔

خیال رہےکہ امریکا کی ری پبلکن پارٹی نے ملواکی میں جاری ری پبلکن نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مزید خبریں :